مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جارجیا نے ایران کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی حالیہ پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس کے بین الاقوامی سیاسی فیصلے صرف قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔
جارجیائی خبر رساں ادارے انٹرپریس نیوز کے مطابق حکمران جماعت جارجیئن ڈریم کے رکن پارلیمنٹ تنگیز شارماناشویلی نے کہا ہے کہ جارجیا ایسی کسی بھی پالیسی کی حمایت نہیں کرے گا جو اس کے اپنے قومی مفادات کے خلاف ہو۔
انہوں نے کہا کہ جارجیا کی جانب سے کسی بھی عالمی قرارداد میں شامل ہونے یا بین الاقوامی سیاسی اقدامات کرنے کا فیصلہ صرف ایک معیار کی بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ آیا وہ اقدام اس وقت جارجیا کے مفاد میں ہے یا نہیں۔
شارماناشویلی نے مزید کہا کہ اگر کوئی فیصلہ جارجیا کے قومی مفادات سے متصادم ہو تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ فیصلہ بعد میں کس کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ